اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ خطرناک طریقے سے نذر آتش ہو گیا ہے۔
عراقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں موجود جنریٹر کو آگ لگنے کی وجہ سے سفارتخانے کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے بعد عراقی فائر بریگیڈ آگ بجانے میں کامیاب ہو گئی۔
پولیس نے آگ لگنے کی مزید وجوہات پر تحقیقات شروع کر لی ہیں۔
بغداد میں امریکی سفارتخانہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲